سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ سول لائن کے علاقہ ضلع کچہری میں فیاض احمد کی عدالت میں ملزمان فیاض احمد، ستار اور ساجد نے زمین کی فرد جمع کروائی جسکی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ زمین کی فرد جعلی ہیں۔ پولیس نے عدالتی ریڈر رضوان حیدر کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔