رحیم یارخان ......رحیم یارخان میں لڑکیوں کی لاشیں ملنے کا معما حل ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روزکے دوران ملنے والی تینوں لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق لاشیں ماں اور اس کی دو بیٹیوں کی ہیں جو صادق آباد کی رہائشی ہیں، مقتول خاتون کے شوہر نے تینوں کے قتل کا اعتراف کرلیا،مقتولہ نے کچھ عرصے قبل دوسری شادی کی تھی۔