فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب کبڈی اکیڈمی میں رجسٹریشن کی کل آخری تاریخ ہے کوآرڈنیٹر طیب گیلانی نے بتایا کہ رجسٹریشن کاعمل شروع ہے رجسٹریشن کاعمل مکمل ہونے کے بعد سکروٹنی شروع ہوگی اورفائنل لسٹ بروز سوموارلگادی جائے گی ۔چیئرمین اکیڈمی جاویدکمال نے نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑی شہباز کالو،شہزاد ڈھلوں (ریڈرز) رانا سیف ، اشتیاق واہلہ (جاپھی )کو ٹرینی مقرر کیاہے۔