شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) چیئرمین بلدیہ شیخوپورہ میاں امجد لطیف کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور روڈ پر نیو سبزی منڈی کے قریب آئی کیٹ بنائے جائیں گے تاکہ اس جگہ پر لاہور روڈ پر روزانہ ہونیوالے حادثات کی روک تھام ہوسکے، یہ فیصلہ کونسلر حافظ مدثر مصطفی خان کے مطالبے پر کیا گیا ہے ۔