سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) خواجہ صفدر اوور ہیڈ برج کی تزین و آرائش کئی ما ہ سے التواءکا شکا رہے،ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے کھمبوں پر لگا ئے گئے گلدان پھول دارپودوں کے منتظر ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نچلی سطح پر منتقلی اور ضلع کونسل کی چیر پرسن اورمئیر کے حلف اٹھا نے کے بعدبھی وال آف سیالکوٹ پر انتظا میہ کی جا نب سے تزین و آرائش کا کا م ابھی تک شروع نہ ہو سکا ۔