راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں افسران کے بعد بڑی تعداد میں ماتحت عملے کو بھی تبدیل کر کے اپنی اپنی سیٹ پر کام کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، سابق ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے جاری ہونے والے خط کے مطابق انفورسمنٹ، انکروچمنٹ اور بلڈنگ برانچ سے مجموعی طور پر سترہ ملازمین کو تبدیل کیا گیا ہے، تبدیل ہونے والوں میں شاہد رضا، ہارون رشید، خالد جاوید، صوفی محمد فیاض، محمد صفدر، اعجاز رضا، نذیر زادہ، عمر فاروق، اظہر نذیر، عظمت رسول، صوفی خالد، خورشید خان، محمد صادق اور قمر سہیل بطور انسپکٹر کام کر رہے تھے اب ان ملازمین کو اپنے اپنے شعبوں میں اپنی اپنی سیٹ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔