• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ملتان گوجرانوالہ کے آئی آر او کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان نے پانچ ان لینڈ ریونیو  آفیسرز کو بنیادی سکیل 17 میں ترقی دیکر اسسٹنٹ کمشنر کے  عہدے پر ترقی دیدی ہے۔ ترقی پانے والوں کے نام روشن علی لارج ٹیکس پیئرز یونٹII کراچی، عرفان احمد قاضی، ریجنل ٹیکس  آفسIII کراچی، تبسم طاہر ریجنل ٹیکس آفس ملتان، نواب حسین زیدی کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی، شیخ محمد طفیل ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ  ہیں۔ جس  روز یہ افسر نئے عہدے سنبھالیں گے ترقی کے احکامات   پراس دن سے اطلاق ہو گا  ۔ سید امیر حسین اسسٹنٹ  اکائونٹس آفیسر ڈائریکٹریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ لاہور کو ڈائریکٹریٹ آف ایف بی آر انفورسمنٹ(سنٹرل) لاہور کے امور کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ دریں اثناء عبدالحفیظ انسپکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ، عبدالوحید انسپکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیو لا ہور کو 13 فروری 2017سے سید شفقت علی رحمانی، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ  لاہور 9 اپریل 2017 سے ریٹائر کئے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین