لاہور(مانیٹر نگ سیل)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری وطن واپس آئے ہیں تویہ ان کا اپناوطن ہے ،بلاول بھٹو کو اور کھل کر سیاست کرنے دی جاتی تو اچھا ہوتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پیسے کہاں سے آئے ؟کس نے دیے؟اور ٹرانزیکشن کہاں سے ہوئی عدالت میں بتانا پڑے گا پرچیوں سے بات نہیں چلے گی،پانامالیکس کیس میں تحریک انصاف کے اچھے وکیل ہیں،نوازشریف کا کیس کمزور ہے،شکست ہوگی،شریف فیملی نے خود جائیداد کا اعتراف کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو جرح کیلئے خود کو عدالت میں پیش کرنا چاہیے،میری رائے میں پاناما لیکس کا فیصلہ بہت جلد آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنائیں،لاڈلے اور بگڑے ہوئے بچے پیپلز پارٹی پر حملے کررہے ہیں،پیپلز پارٹی کے مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔