کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم کپ گرلز ہاکی فیسٹیول میچ کسٹم گرائونڈ پر پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج نے عبداللہ گرلز کالج کو ایک گول سے شکست دیدی۔ میچ کا واحد گول ونر ٹیم کی رمشانے دوسرے ہاف کے 22 ویں منٹ میں کیا اس موقع پر ڈائریکٹرکالجزکراچی ریجن ضمیر احمدکھوسو مہمان خصوصی تھے۔