کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان صرافہ ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صوبائی آفس سے جاری بیان کے مطابق سبی شہر میں صراف کی دوکان کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی مذمت کی گئی ہے بیان میں سبی انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کیاجائے تاکہ صرافہ برادری اپنے کاروبار کو پرسکون طریقے سے جاری رکھ سکیں۔