کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کھیازئی قومی تحریک کے مرکزی صدر میربلال خان کھیازئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھیازئی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اتحادواتفاق کا مظاہرہ کریں کیونکہ اس اتحادواتفاق سے ہی ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتے ہیں پاکستان میں60کھیازئی قبیلہ رہتے ہیں ان کے درمیان صحیح رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اس قوم کے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں پنجاب سندھ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کھیازئی قبیلے کے لوگوں کو اتحاد کامظاہرہ کرنا چاہئے اور ساتھ ہی تعلیم کو اپنا شعار بنانا چاہئے کھیازئی قبیلے کے لوگ نہ تو بیورو کریسی میں ہیں نہ ہی اہم عہدوں پر فائز ہیں پاکستان کی تاریخ میں آج تک ہمارا کوئی ایم این اے یا ایم پی اے منتخب نہیں ہوا جو ایک المیہ ہے قوم کو اس پر بھی غور کرناہوگا۔