• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کے لباس پر ارمان ملک کا متنازع بیان، سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے

یوٹیوبر اور ’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کے سابق کنٹسٹنٹ ارمان ملک ایک بار پھر اپنی نجی زندگی اور متنازع بیانات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔

اپنے ایک تازہ ترین وی لاگ میں انہوں نے اپنی پہلی بیوی پائل ملک کے پہناوے پر ایسی بات کہہ دی جس پر انٹرنیٹ صارفین آگ بگولہ ہو گئے ہیں۔

ویڈیو میں ارمان ملک اپنی بیوی پائل کے صبح کے وقت ٹی شرٹ اور ہاف پینٹ پہننے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ پائل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ صبح بچے کو سنبھالنے میں مصروف تھیں، جس پر ارمان نے دوسری بیوی کرتیکا کے سامنے پائل کو ٹوکتے ہوئے کہا، ’اگر تم ہر وقت لوئر اور ٹی شرٹ میں گھومتی رہو گی تو شوہر کیوں پیار کرے گا؟ دو مہینے میں طلاق دے دے گا۔‘

ارمان ملک کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور ارمان کو شدید ٹرول کرتے ہوئے کمنٹس کیے کہ ’یہ شخص ہمیشہ پائل پر تنقید کرتا ہے اور کرتیکا کی طرف داری کرتا ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا شوہر کا پیار صرف شکل اور کپڑوں کو دیکھ کر ہوتا ہے؟‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اس کی اپنی سوچ خراب ہے، یہ خود ٹی شرٹ میں بیٹھا ہے لیکن بیوی کو لیکچر دے رہا ہے۔‘

واضح رہے کہ ارمان ملک ہریانہ کے رہنے والے ہیں اور اپنی دو بیویوں کے ساتھ غیر روایتی طرزِ زندگی کی وجہ سے اکثر انٹرنیٹ پر تنازعات کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید