وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قتل و غارت سے اپنی رائے اور سوچ مسلط کرنے والوں کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت جب انتخابات قریب ہیں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے اور سوچ مسلط کرنا والوں کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی کے عملے کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی، اس سے ایک بات ظاہر ہے کہ یہ عناصر عوام کی رائے یعنی انتخابات کا راستہ نہیں اختیار کرنا چاہتے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاست مخالف ایجنڈے اور تشدد پر ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون کو نافذ کرے گی، ریاست کشمیری عوام کو اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کرنے کا موقع دے گی۔