فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب کبڈی اکیڈمی کا افتتاحی میچ آج گیلانی کلب 208ر۔ب اور بندیشہ کلب جہانگیر کی ٹیموں کے درمیان 2بجے دن ہوگا۔ گیلانی کبڈی کلب کی قیادت انٹر نیشنل کبڈی کھلاڑی ندیم ڈوگراور بندیشہ کبڈی کلب کی قیادت انٹر نیشنل کھلاڑی شہرام ساجد بھٹو کریں گے دونوں ٹیموں میں نیشنل اورانٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے ۔