روہڑی ( نامہ نگار ) ہائیکورٹ سکھر بنچ نے باغ حیات علی شاہ کے رہائشی محمد رفیق پٹھان کی جانب سے دائر کردہ ایک آئینی درخواست پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر کے ریجنل ڈائریکٹر مختار کار اور چیف میونسپل آفسر کو 9 فروری کو عدالت عالیہ میں طلب کرلیا ہے اس ضمن میں محمد رفیق کی جانب سے درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے پڑوسی محمد سلمان اور اسکے بھائیوں نے سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ساز باز کرکے غیر قانونی طور پر اسکی رہائش گاہ کے برابر میں 6 منزلہ عمارت تعمیر کی ہے جس سے اسے متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔