سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر دفاع و پانی بجلی خواجہ محمد آصف کی قیادت میں ضلع سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا قلعہ بن چکا ہے کیونکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کی خاطر قابل تعریف کردار ادا کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین یونین کونسل محلہ اسلام آباد اورنگ زیب شاہ جی نے یونین کونسل اسلام آباد محلہ کی تعارفی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو عملی جامعہ پہنانے کی خاطر اب باہمی مشاورت سے چلیں گئے اور ہر معاملہ کو ملکر خوش اسلوبی ، اور بھائی چارے سے حل کریں گئے ۔ اختلافات کو مٹا کر یوسی کی ترقی کی خاطر کام کریں گئے تاکہ ووٹرز کی مشکل کا حل مکمن ہو۔