• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں کیس پرپیشرفت سے مطمئن ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کےپارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں کیس پرپیشرفت سے مطمئن ہیں،سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پٹیشن اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے،پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے مریم نوازشریف کی کفالت کے حوالےسےاپنےدلائل شروع کردئیے ہیں جو جمعہ کو مکمل نہ ہوسکے تو پیر کو مکمل ہوجائیں گے۔نوازشریف فیملی کو لندن کی پراپرٹی کا حساب دینا ہوگا، ہمارا سوال ہے کہ 34 ملین ڈالر حدیبہ مل میں ادا کئے گئے وہ کہاں سےآئے،اس سلسلے میں ہم نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تھی التوفیق بینک کو دئیے گئے 74 کروڑ روپے2011 سے2015 تک ادا کہاں سے آئے ،مریم نواز کے وکیل جمعہ کو سماعت ملتوی کروانے کے خواہا ں تھے مگر جج نے ان کی بات نہیںمانی جمعہ کو ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ تک سماعت ہوگی۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاکہ نوازشریف فیملی کے اپنے وکیل مطمئن نہیں ہیں اس لئے وہ بار بار التوا کی کوشش کرتے ہیں، قوم کو عدالت عظمیٰ سے جلد وہ فیصلہ مل جائے گا جس کی عوام آس لگائے بیٹھے ہیں۔ ہم سپریم کورٹ میں کیس کی پیشرفت سے مطمئن ہیں۔
تازہ ترین