شاہپورچاکر( نامہ نگار ) ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیعﷲ سومرو کے تبادلے کے خلاف مختلف سیاسی ،سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے اپنے بیانات میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی کے تبادلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی، جے یو آئی ، مسلم لیگ فنکشنل، فیڈریشن آف کامرس، سٹیزن ویلفیئر کونسل ، ترقی پسند پارٹی و دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایماندار اور محنتی عوام دوست ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر سمیعﷲ سومرو کے آنے سے پورے ضلع کے عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا ضلع بھر کے تھانوں میں غریب عوام کی دادرسی ہو رہی تھی۔ تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیعﷲ کا تبادلہ منسوخ کرکے انہیں واپس سانگھڑ تعینات کیا جائے۔ ورنہ ضلع بھر کے عوام سڑکوں پر احتجاج کرینگے۔