• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : مولانا فضل الرحمان کی صحتیابی کے لئے یوم دعا منایا گیا

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کی صحتیابی اور درازی عمر کے لئے یوم دعا منایا گیا، صوبائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان جوکہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کی صحتیابی کے لئے علامہ راشد محمود سومرو نے کارکنان کو خصوصی دعا کی اپیل کی تھی جس پر جمعہ کے روز کارکنان نے مساجد،مدارس اور گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔
تازہ ترین