نواب شاہ(بیورورپورٹ)مختلف سماجی تنظیموں و سول سوسائٹی کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ رند کی پراسرار موت کی شفاف تحقیقات نہ ہونے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر اختیار تنیو،اسلم نوری،عبدالصمد ملاح اور دیگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائلہ رند کی مبینہ موت نے سندھ کے لوگوں کو تشویش اور اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔انھوں نے عدلیہ اور حکام بالا سے اپیل کی کہ طالبہ کی مبینہ خود کشی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔مورو:سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ رند کے پراسرار قتل کے خلاف سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی کے لوگوں نے مورو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔