لاہور(پ ر)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو سے پرائیویٹ روم میں منتقل کر دیئے گئے ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد ان کا مکمل چیک اپ کیا اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا یہ بات جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے بتائی انہوں نے بتا یاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جمعہ کو مقامی ہسپتال میں مولانا فضل الرحمنٰ کی تیمارداری کی اور کامیاب آپریشن پر انھیں مبارکباد دی اور وہاں کچھ دیر ٹھہرے رہے دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔