• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے پروفیسرسلمان حیدر لاپتہ ہوگئے

Fatima Jinnah University Professor Salman Haider Missing From Islamabad
فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر،شاعر اور انسانی حقوق کےکارکن سلمان حیدر اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔ سلمان حیدر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر گزشتہ رات بنی گالا کہ علاقہ سے لاپتہ ہوئے ۔

شہرہ آفاق نظم "میں بھی کافر تو بھی کافر" کے خالق معروف شاعر وسماجی کارکن سلمان حیدر کے اہل خانہ کی طرف سے خدشہ ظاہر کیا گیاہے کہ انہیں کوئی اٹھاکر لے گیاہے۔

ان کے فون سے آخری میسیج جمعہ کی رات کو موصول ہوا، سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ لوئی بھیر میں درج کرادی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے کہاہے کہ سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ہے ۔ تلاش کا کام شروع کردیا گیاہے۔

ان کی گاڑی کورال چوک سے ملی ہےاور ان کے نمبر سے اہلیہ کو ایس ایم ایس موصول ہوا کہ کورال چوک سے گاڑی لے لی جائے ۔
تازہ ترین