گھوٹکی( نامہ نگار)کرنٹ لگنے سے ریٹائرڈ لائن مین جاں بحق ہو گیا۔گھوٹکی کے قریب گاؤں فضل کولاچی میں رٹائرڈ لائن مین جمیل کولاچی بجلی ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا بعدازاں ورثاء نے بی سیکشن تھانے کے سامنے قومی شاہراہ پر احتجاج بھی کیا جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔