• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے لیکچرار سلمان حیدر اسلام آباد سے اغوا

 لاہور (آصف محمود سے) پنجاب انفارمیشن کمیشن نےپچھلے 5سال میں زیر التواء اور نئے کیسوں کی تعداد سمیت دیگر معلومات پبلک کرنے کیلئے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی فخر درانی نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کو شکایت کی کہ اس نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ء کے تحت رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو درخواست دی کہ اسے پچھلے 5سال کے دوران لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء اور نئے کیسز ، ہائیکورٹ کی طرف سے نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات، دہشت گردی کے نمٹائے جانے والے اور زیر التواء کیسز کی تعداد، آئینی معاملات کے نمٹائے جانے والے اور زیر التواء کیسز اور سزائے موت کے کیسوں میں لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء اپیلوں اور نمٹائے جانےوالے کیسوں کی تفصیلات کی مصدقہ نقول فراہم کی جائیں جو اسے فراہم نہ کی گئیں۔  پنجاب انفارمیشن کمیشن نے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں مطلوبہ معلومات 16جنوری تک شکایت کنندہ کو فراہم کرنے کا حکم دیاہے۔
تازہ ترین