راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند کر کے جرح کیلئے گیارہ جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔ سوموار کے روز اڈیالہ جیل میں قائم کی جانے والی خصوصی عدالت میں آٹھ برس پرانے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایس ایس پی طاہر ایوب خان نے اپنا بیان قلمبند کروایا لیکن وکلاء صفائی کی عدم موجودگی کے باعث جرح نہ ہوسکی جس کیلئے عدالت نے سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔