• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا سرگودھا جیل کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

سرگودھا(نامہ نگار) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال نے ڈسڑکٹ جیل سرگودھا کا سالانہ دورہ کیا۔ ان کی آمد پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلامی دی۔ اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری عبدالغفورانجم، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خان وحید خان،علی امیر شاہ ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کچن اسیران، نو عمر وارڈ، خواتین وارڈ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر تعلیم بالغاں سکول /کنٹرول روم کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے سکیورٹی، صفائی ستھرائی کے انتظامات کو سراہا اور جیل کے اندر جو نئے منصوبے اور تعلیمی نظام شروع کیا گیا ہے اس کی تعریف کی اور اسے جاری وساری رکھنے کی ہدایت کی۔ مجموعی طور پر تمام سٹاف کو بہتر انتظامات پر شاباش دی۔
تازہ ترین