پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ایک سو تریسٹھ اسکیموں کا پیسہ لاہور منتقل کردیا گیا ہے، تحریک انصاف اپنا مقدمہ عوام کی کچہری میں لائی ہے۔
بہاولپور میں پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاکہ ہم کرپشن کے تابوت میں بلے کے زور پر آخری کیل ٹھونکیں گے، ہم یہ کیل ٹھونکنے بہاول پور آئے ہیں ، کیا ہمارا ساتھ دوگے؟
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ میں دو سوال لایا ہوں ، کیا اس ملک میں کرپشن ہے کہ نہیں ؟ کیا کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمران کے تابع پاکستان ترقی کرسکتاہے ؟