• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس میں نوازشر یف کی نااہلی کیلئے ثبوت کافی ہیں، اعتزاز احسن

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں نوازشر یف کی نااہلی کیلئے ثبوت کافی ہیں، قطر ی شہزادہ سپر یم کورٹ میں آیا تو ن لیگ کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے، حکومت کیخلاف احتجاجی تحر یک اور سیاسی لانگ مارچ کےلئے حکمت عملی آخری مر احل میں ہے، ن لیگ والے کر پشن کر تے ہیں ساتھ ہی ثبوتوں کو بھی ”آگ ”لگا دیتے ہیں ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں پےپلزپارٹی کے سےنےٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاو ل بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی متحد ہے اور جب بھی پارٹی نے سےاسی لانگ مارچ کا حتمی فیصلہ کیامخالفین کو بتا دیں گے پیپلزپارٹی اور عوام دونوں ایک ہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں اب تک سپریم کورٹ میں جو ثبوت آچکے ہیں اور نوازشر یف اور انکی فیملی کے بیانات میں جو فرق ہے اسکی وجہ سے نوازشر یف کی نااہلی کےلئے ثبوت کافی ہے مگر دےکھنا ہوگا سپر یم کورٹ کا فیصلہ کیا آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں شفاف احتساب ہوگا تو (ن) لیگ والوں کی کر پشن کے ایسے ایسے ریکارڈ سامنے آئیں گے کہ عوام کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے، پنجاب میں حکمران ہر منصوبے میں خزانہ کو اربوں روپے کا ”ٹنکا “لگارہے ہیں اور کر پشن کے ثبوتوں کو آگ لگانے کا فن بھی (ن) لیگ کو ہی آتا ہے۔
تازہ ترین