گجرات (نمائندہ جنگ) سیکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر میرج ہال اور 2 گولڈ شاپس کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے جی ٹی روڈ بائی پاس جمنا کے قریب واقع میرج ہال میں گن مین نہ رکھنے اور سیکیورٹی کیمرے نہ لگوانے پر مالک چوہدری ساجد کیخلاف، چھوٹا بازار لالہ موسیٰ میں جیولرز پر انتظامات نہ کرنے پر عاطف طفیل کیخلا ف جبکہ جیولرز کے مالک عثمان علی کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔