• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ہاکی لیگ:رائونڈ ٹو کا رواں ماہ سے ملائیشیا میں آغاز

کوالالمپور ( جنگ نیوز) خواتین ہاکی ورلڈ لیگ راؤنڈ ٹو آئندہ ماہ 14 جنوری سے ملائیشیا میں شروع ہو گا جس میں 8 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ 22 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اٹلی، ویلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، قازقستانملائیشیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ ابتدائی روز 4 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ اٹلی اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کا مقابلہ سنگاپور، آئرلینڈ کا مقابلہ قازقستان اور ملائیشیا کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا، ایونٹ کے کوارٹرفائنلز 19 جنوری، سیمی فائنلز 21 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائےگا۔
تازہ ترین