گجرات (نمائندہ جنگ) سرگودھا روڈ پرماڈل مویشی منڈی کیلئےاراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے، منصوبے پر 35کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس پر آئندہ چند ہفتوں میں کام شروع کر دیا جائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ماڈل مویشی منڈی کے قیام کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات ظہیر چٹھہ،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ گوجرانوالہ ڈویژن اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ٹی ایم او اسد کمال ودیگر افسران اور مقامی زمیندار بھی موجودتھے۔