گجرات (نمائندہ جنگ)مساجد پر ایک سے زائد سائونڈیونٹس لگانے پر 5 مقدمات درج کرلیے گئے، مساجد پر اضافی یونٹیں لگانے پر پولیس نے شہابدیوال کے معظم علی کیخلاف، علی چک کے غلام حسین اور محمد افضل کیخلاف، چک سجاد ل کے حبیب الرحمن کیخلاف، پولیس نے مہے خورد میں ایک سے زائد یونٹیں لگانے پر محمد صدیق کیخلاف جبکہ اورنگ آباد کے محمد اکبر کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔