شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاؤں ہردیو میں سرکاری درختوں کی مبینہ طور پر اونے پونے داموں میں فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات کی ہدایت شروع کردی ہے یہ ہدایت گاؤں کے دو مکینوں غلام حسین اور محمد شوکت کی تحریری درخواست پر جاری کی گئی ہے سکول کی انتظامیہ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔