بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے شہر میں 17 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے میگاسیوریج منصوبہ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے بہاول پور چڑیا گھر میں سے گزرنے والی سیوریج پائپ لائن کاکے کام کو چیک کیا اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ سید باقر گردیزی،ایس ڈی او حافظ ریاض،سید کاشف اعجاز بھی ان کے ہمراہ تھے ایس ڈ ی او نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کو کام کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار کو مزید تیز کرے اور کام کو مطلوبہ معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائیں، ڈاکٹر سید وسیم اخترنے بتایا کہ اس منصوبہ کے مکمل ہونے سے اندرون شہر کے سیوریج کے مسائل حل ہو نگے۔