• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بیڈ منٹن چیمپئن شپ کاکل سے آغاز،اویس،پلوشااعزاز کا دفاع کرینگے

کراچی ( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر)54ویں قومی فیوچربیڈ منٹن چیمپئن شپ جمعرات سے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہوگی جس میں پاکستان واپڈا مردوں اور نیشنل بنک خواتین ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزا ز کا دافع کریں گی، مردوں کے انفرادی ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے اویس زاہد اور خواتین میں نیشنل بنک کی پلوشا بشیر کو اپنے اعزازت کے دفاع کا چیلنج درپیش ہوگا، چیمپئن شپ 17جنوری تک جاری رہے گی، جس میں 16 ٹیموں نے اپنی شر کت کی تصدیق کردی ہے جبکہ آ زاد کشمیر اور گلگت بلستان کی ٹیموں نے اپنی شر کت کی تصدیق کردی ہے، جن ٹیموں کی شر کت متوقع ہے ان میں کے پی ٹی، نیشنل بنک، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلویز، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی، پی ٹی سی ایل، سوئی سدرن گیس، کے علاوہ چارو صوبے شامل ہیں، انفرادی مقابلو ں میں مردوں کا ڈراز 64رکھا گیا ہے جس میں 16کھلاڑی کوالیفائی رائونڈ سے رسائی حاصل کریں گے،یہ رائونڈ 12جنوری کو ہی کھیلا جائے گا، جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلے میں 40کھلاڑیوں کی شر کت متوقع ہے،جس کے لئے نیشنل کوچنگ سینٹر میں تین اضافی کورٹ بھی لگایا گیا ہے، پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے فیصل خلیل کو ایونٹ کی آ رگنائزنگ کمیٹی کا چیئر میں اور افتخار احمد کو سکریٹری کی ذمےداری دی ہے۔چیمپئن شپ کے سلسلے میں بدھ کو پریس کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔
تازہ ترین