• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس ،ٹی ایم اے عملہ کا لاری اڈہ بہاولپور پرتجاوزات کیخلاف آپریشن

بہاولپور(سٹی رپورٹر)لاری اڈہ پر موجود ریڑھی بانوں، ناجائز کار اسٹینڈ والوں اور فروٹ سٹال والوں نے اپنے اڈے قائم کئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے تھے۔گزشتہ روز بہاولپور ٹریفک پولیس کے سپرنٹنڈنٹ محمد ندیم بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اور ٹی ایم اے کے عملہ کے ساتھ لاری اڈاہ بہاولپور پر انکروچمنٹ ختم کروائی۔ انہوں نے لاری اڈاہ کوہ نور ہوٹل سے بندرہ پلی تک کاروائی کی۔ لاری اڈاہ پر موجود رکشا جات، ہاتھ ریڑھیوں اور فروٹ ریڑھیوں، ناجائز کار اسٹینڈ والوں کو واہاں سے ختم کروایا اور انہیں سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ لاری اڈاہ کے نزدیک ناجائز تجاوزات نہ کریں۔حادثات میں کمی کیلئےشہربھرمیں  تجاوزات کیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین