• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر9مقدمات

گجرات (نمائندہ جنگ) مساجد کی چھتوں پر ایک سے زائد یونٹیں لگاکر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 9 مقدمات درج کرلیے گئے، مساجد پر ایک سے زائد یونٹیں لگانے پر پولیس  نے محلہ فیروز آباد کے مزمل احمد اور حیات پورہ کے محمد افضل کیخلاف، پولیس نے منگوال کے قاری کاشف علی، شادیوال کے بلال شفیق،سدوال خور د کے غلام فرید کیخلاف، ماجرہ شمالی کے حافظ مشتاق احمد قادری کیخلاف،   ٹینکی محلہ کے عثمان رضا حفیظ کیخلاف، سٹی ایریا کے ایازعلی کیخلاف جبکہ پولیس  نے دندی چاچ کے محمد مالک کیخلاف مقدمات درج کرکے ایک سے زائد یونٹیں اپنے قبضہ میں لے  لئے۔
تازہ ترین