مردان(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج صوابی آصف رشیدکی عدالت میں اولاد نہ ہونے پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم پر جرم ثابت ہو گیا ہے۔عدالت نے سفاک قاتل شوہرکوعمرقیداورتین لاکھ نقدجُرمانے کی سزاکاحکم سُنادیا ہے۔چھوٹالاہورکے رہائشی گوہرعلی کی 8سال قبل مسماۃ (ر) دختر سرتاج خان کے ساتھ شادی ہوئی تھی آٹھ سال تک اولا د کی نعمت سے محروم رہنے پرشوہرناراض تھااوراپنی بیوی کو ہر وقت طعنے دیتاتھا اوراسی معاملے پر بیوی سے جان چھڑانے کے لئے گولی مارکرہلاک کرڈالااورتھانہ چھوٹا لاہور میں خودکشی کاڈرامہ رچاکررپورٹ درج کی ۔دوران تفتیش پولیس نے مقتولہ کے شوہرگوہرعلی کوگرفتارکرلیا ۔عدالت نے جُرم ثابت ہونے پرایڈیشنل سیشن جج آصف خان نے مجرم گوہرعلی کوعمرقیداورتین لاکھ روپے کی سزاکاحکم سُنادیا۔