اسلام آباد (جنگ نیوز )پارٹی کے سینئرساتھیوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہیں پارٹی میں عزت و وقار کیساتھ اہم ذمہ داریوں میں شریک کریں گے۔ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے فیڈرل کونسل کے رکن سید ابرار رضوی سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نےکہا کہ پارٹی کارکنوں اور عوام کی طاقت سے ایک بار پھر عوامی حکومت قائم کر کے بے نظیر بھٹو کے پروگرام کو آگے بڑھائیں گے۔ سید ابرار رضوی نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مرکزی اور پنجاب کی قیادت کی موجودگی میں راولپنڈی ڈویژن کے کارکنوں سے طویل ملاقات میں ان کی تجاویزکو پوری توجہ سے سنا ۔ ملاقات میں شریک تمام رہنمائوں اور کارکنوں نے پارٹی چیئر مین کے فیصلوں اور اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔