شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) ینٹیں اٹھانے کے تنازع ا ور دیرینہ رنجش پر 2 نوجوان قتل کر دیئے گئے۔لاہور روڈ پر سبزی منڈی سے ملحقہ آبادی گھمن سٹریٹ میں ناجائز تجاوزات اور اینٹیں اٹھانے کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان3پولیس کانسٹیبلوں کی موجودگی میں ایک گھنٹے تک لڑائی ہوتی رہی جس میں ہوروں مکوں کے بعد اینٹوں کا بھی استعمال کیا گیا اس دوران لڑائی چھڑانے کی کوشش کرنے والے نوجوان عظمت ورک کو ایک فریق کے نوجوان نے چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیاسٹی اے ڈویژن پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے، جی ٹی روڈ کی آبادی ضیاء آباد کالونی میں دو نوجوانوں نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کرکے محنت کش سلامت علی کے بیٹے عامر کو موت کے گھاٹ اتار دیا مقتول کی جیب سے بھی پستول اور ایک موبائل فون ملا ہے اس کی نعش پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے۔