• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں،نعیم بخاری

Arguments Were Full Justice To Continue Hearing The Case In Court Papers Panama
سپریم کورٹ میں جاری پاناما پیپرز کیس کی سماعت میں تحریک انصاف کے دلائل مکمل ہوگئے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد اوردستاویزات پیش کردیے ہیں،عدالت سے وزیر اعظم کی نا اہلی کا فیصلہ چاہتے ہیں ۔امید ہے سپریم کورٹ کیس کا فیصلہ جلد سنائے گی۔

نعیم بخاری نے کہاکہ مریم نواز کے پاس آف شور کمپنیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا، آف شور کمپنیوں کے لیے مریم کو رقم نوازشریف نے دی۔ شریف خاندان کو ثابت کرنا ہوگا کہ ان کا ہر کام قانون کے مطابق ہوا۔

پاناما لیکس کیس میں جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ ابھی بھی یہ تعین ہونا باقی ہے کہ لندن فلیٹس کب خریدے گئے؟ شریف فیملی کے مطابق انہیں فلیٹس 2006 میں منتقل ہوئے، درخواست گزار کےبقول شریف خاندان نے فلیٹس 1993سے1996 میں خریدے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ وقت آگیا کہ سپریم کورٹ ایک ایسا فیصلہ دے کہ ادارے ریاست کے بجائےعوام کی خدمت کریں۔

دوران سماعت شیخ رشید کے دلائل پر عدالت میں قہقہ جاری ہو گیا جس پر ججوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت سب کچھ جانتی ہے ہم صرف معاونت کے لیے آتے ہیں، شریف خاندان قطری خط کے پیچھے چھپ رہا ہے، قطری شہزادہ نواز شریف کے لے ریسکیو 1122ہے۔
تازہ ترین