• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ فائرنگ کیس، 2 سالہ بچے کی ضمانت قبل از گرفتاری

Sheikhupura Firing Case Pre Arrest Bail Of Two Year Old Baby
شیخوپورہ میں ایڈیشنل سیشن جج نے فائرنگ کیس میں ملوث کیے جانے والے 2 سالہ بچے کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی، عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ 18 جنوری کو پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ کے نواحی گاؤں دیوکی میں دو پارٹیوں کے درمیان اراضی کا تنازع تھا، مدعی پارٹی نے اپنے مخالف سعید اور اس کے دو سالہ بیٹے عاقب کے خلاف فائرنگ کا مقدمہ درج کرادیا۔

سعید بیٹے کو لے کر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوگیا جس نے باپ بیٹے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

عدالت نے بچے کو گرفتار نہ کرنے اور والد کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ 18جنوری کو طلب کرلیا۔

پیشی پر آیا دوسالہ بچہ والد کی گود میں ہی سو گیا، دوپہر دو بجے اسے جگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
تازہ ترین