گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایس ایس پی پٹرولنگ توصیف حیدرنے ریجن بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سب انسپکٹرانجم شہزاد ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرطاہر شاہ، سب انسپکٹر طارق لون،اسسٹنٹ سب انسپکٹرراشد وسیم، اسسٹنٹ سب انسپکٹریاسرمحمود ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد عرفان ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد نوازکے علاوہ دیگر 84 ملازمین اور افسران کو سرٹیفیکیٹ درجہ سوئم اورنقد انعامات تقسیم کئے۔