• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

گھارو ،ٹھٹھہ ( نامہ نگار ان) ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہزروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ پینے کے لیے بھی پانی کاحصول مشکل ہو گیا تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں گاڑھو اوڈیرو لعل بابیو کیٹی بندر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اس مد میں آبادگاروں کا کہنا ہے کہ اوڈیرو لعل میں برانچ سے بااثر آبادگاروں نے لفٹ مشینوں سے پانی حاصل کر رہے ہیں جس سے گاڑھو جوھو کیٹی بندر بگھان بابیو سجن واری شاخوں میں پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے جس سے انکی ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں جن میں کیلا پپیتا پان سبزیاں چاول شامل ہے تباہ ہو رہی ہیں اور فصلیں تو ایک طرف اب پینے کے لیے بھی پانی ملنا مشکل ہو چکا ہے انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اوڈیرو لعل برانچ میں پانی فراہم کیا جائے اور پانی کی چوری کی روک تھام کی جائے۔
تازہ ترین