اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا یوٹرن ‘تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے خلاف بیان سے مکرگئے ‘شیخ رشید نے کہا ہے کہ نعیم بخاری پر تنقید نہیں کی‘ میڈیا نے میرے نام سے بیان چلایاتھا‘نعیم بخاری پی ٹی آئی کے وکیل ہیں ‘ نعیم بخاری ۜسے عمران خان مطمئن ہیں تو میں بھی مطمئن ہوں‘پاناما کیس شیخ رشید، عمران خان یا سراج الحق کا نہیں20 کروڑ عوام کا ہے ۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف 20 کروڑ عوام کا حق ہے‘ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62اور 63 تمام قوانین کی ماں ہے، 62 ایف میں کسی مزیدثبوت کی ضرورت نہیں‘ریاستی ادارے ریاست کے غلام ہوتے ہیں۔ سپریم کورٹ سے کرپشن کا ثبوت نکلے گا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ اپنا کیس خود لڑ رہی ہے۔ دھرنا دیں گے اس بار دھرنے کا فیصلہ عوام اور شیخ رشید کریں گے۔