نارووال(نمائندہ جنگ) دوسری کلاس کی بچی کے ساتھ نوجوان کی زیادتی کا مقدمہ والدکی درخواست پر درج کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع راواں کے رہائشی سیف نامی شخص نے تھانہ صدر کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی(م)جوکہ دوسری کلاس میں پڑھتی ہے، گذشتہ روز سکول سے واپس آرہی تھی کہ شان نامی نوجوان نے بچی کو کھیتوں لے جارہا کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ صدرنے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اورمزید تفتیش شروع کر دی۔