• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ سے زیادہ کسان دشمن کوئی حکومت نہیں ہوسکتی، خورشید شاہ

اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے کھادپراعلان کردہ سبسڈی بحال نہ کی تو پارلیمنٹ کے اندراورباہر احتجاج کرینگے،اس سے زیادہ کسان دشمن حکومت اور کوئی نہیں ہوسکتی،فوجی عدالتوں کے معاملے پرحتمی فیصلہ سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کریگی، صنعتکاروں کیلئے پیکیج دھاندلی کا آغاز ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ حکومت جب بحران میں آتی ہے تواعلانات شروع کردیتی ہے۔ وزیراعظم نے کسانوں کیلئے340 ارب کی سبسڈی کااعلان کیاتھامگریہ اچانک ختم کر دی گئی ہے، کپاس کے کاشتکاروں سے بہت ظلم کیا گیا ہے، حکومت نے کھاد پرسبسڈی بحال نہ کی تو احتجاج کریں گے اور کسان مخالف حکومتی پالیسیوں پر دھرنا بھی دینگے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا صنعتکاروں کو دیا گیا پیکیج انتخابی دھاندلی کا آغاز ہے۔ الیکشن کمیشن پیکیج کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا تمام انفراسٹرکچر ختم ہوچکا،200 ارب اورنج ٹرین پر خرچ کررہے ہیں جبکہ ریلوے حادثات میں 200 جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بلاول سے مشاورت کی ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے17جنوری کو تفصیلات فراہم کرنے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے، تاہم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔
تازہ ترین