بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘سٹی رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کے حکم پر بہاولپور پریس کلب کے الیکشن2017ء کے انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا۔ پریس کلب کی الیکشن کمیٹی 2017ء کے ممبران رانا محبوب اور خالد سردار نے انتخابات کے باقاعدہ نتائج کا اعلان کیا۔ عہد ہ صدارت کیلئے جنید نذیر ناز 69 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ اُن کے مدمقابل اُمیدواروں میں سے محمد اکرم ناصر نے 54 اور ایم زاہد خان نے 2 ووٹ حاصل کیے۔ میاں عزیز الدین 62 ووٹ لیکر سینئر نائب صد ر‘ طاہر خان 69 ووٹ لے کر نائب صدر ‘ عمران بھنڈر 66 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری ‘ راشد عزیز ہاشمی 75 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ آفس سیکرٹری کے عہدہ پر امجد محمود اعوان نے 79 ووٹ‘ راحیل طاہر 74 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ مجلس عاملہ کی8 نشستوں پر چوہدری محمد سلیم 76،علاؤ الدین73، رانا عرفان64، خرم شہزاد 63، خالد چوہدری61، نصیر احمد ناصر58 شفقت محمود 57 اور آصف کبیر 55 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے۔