شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جس کی کنسلٹیشن فیس 1کروڑ 30لاکھ روپے ادا کی گئی ہے گزشتہ روز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں ہونے والے تزئین و آرائش کے کام کے علاوہ دفتری امور ، میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور وارڈوں میں صفائی کا بھی جائزہ لیا، دریں اثناء ترکی کے ایک وفد نے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیااور اس ہسپتال کی اہمیت کا جائزہ لیا۔