• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی میں مراتھن ریس کا انعقاد کیا جائے گا، مہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر کے مطابق محکمہ کھیل کی جانب سے15جنوری کو گھوٹکی میں مراتھن ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہرعمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ ہم نے سندھ بھر میں مختلف کھیلوں کے ایونٹ منعقد کئے ہیں پہلی بار گھوٹکی میں10 کلو میٹر میراتھن ریس کا انعقاد کرکے ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔صوبائی وزیر کھیل نے اعلان کیا کہ اس میرا تھن ریس میں جس نے اول پوزیشن حاصل کی اس کو موٹر سائیکل کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا کیش انعام بھی دیا جائے گا۔ دوسری پوزیشن کے لئے 80 ہزار روپے‘تیسری پوزیشن کے لئے50 ہزار روپے‘ چوتھی پوزیشن کے لئے40 ہزار روپے اور پانچویں پوزیشن کے لئے30 ہزار روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے گھوٹکی کے عوام کو اس میراتھن ریس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ میراتھن ریس کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ امید کی جاتی ہے کہ تقریب تقسیم انعامات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آمد متوقع ہے جو فاتح کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کریں گے۔
تازہ ترین